حیدرآباد۔ 25جون(اعتماد نیوز) بی جے پی کے ضعیف قائدین کو اب مختلف ریاستوں
کے صدر یعنی گورنروں کا عہدہ ملنے والا ہے۔ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت نے
یو پی اے کے دور میں تقرر شدہ گورنروں سے استعفی کروا رہی ہے۔ چھتیس گڑھ ‘
اتر پردیش اور آسام کے
گورنر اپنے عہدوں سے استعفے دے چکے ہیں۔ امکان ہے
کہ بہت جلد بنگال ‘ ناگا لینڈ‘ اور ہریانہ کے گورنر بھی استعفی دے سکتے
ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج میڈیا سے کہا کہ پارلیمانی
اجلاس کے انعقاد سے قبل گورنروں کے تقرر کے عمل کو مکمل کر لیا جائیگا۔